بلوچستان کے ضلع کیچ میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
پاکستانی فورسز کو ضلع کیچ کیچ کے علاقے زامران صابونی کے مقام پر نشانہ بنایا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ مقام پر فورسز کے پیدل گشتی ٹیم کو نشانہ بنایا گیا ہے، جہاں فورسز کو نقصانات کا سامنا رہا ہے۔
حملے کے حوالے سے حکام نے تاحال کوئی موقف پیش نہیں کی ہے ناہی حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول کی ہے۔