تربت : پاکستانی فورسز ہاتھوں نوجوان جبری طور پر لاپتہ

158

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں پاکستانی فورسز نے ایک نوجوان کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ کیے جانے والے نوجوان کی شناخت انیس ولد ملا برکت کے نام سے ہوگئی ہے۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ انیس کوگذشتہ شب ساڑھے 8 بجے سری کہن تربت سے انکی دکان کے سامنے سے کورولا گاڑی میں سوار مسلح افراد نے جبری لاپتہ کر دیا۔

انیس کے حوالے سے کہا جارہا ہے کہ اس کو دو سال قبل 14 اکتوبر 2022 کو پاکستانی فورسز نے جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا تھا جو بعد ازاں 21 اکتوبر  2022 کو بازیاب ہوگئے تھے۔