تربت کے علاقے کلاتک میں فائرنگ، سندھ سے تعلق رکھنے والے دو افراد ہلاک

147

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت کلاتک میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو غیر مقامی افراد ہلاک ہوگئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق واقعہ کلاتک کے علاقے میں پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے دو افراد کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے نتیجے میں دونوں افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے، جبکہ حملہ آور کارروائی کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ہلاک افراد کی شناخت صدام ولد عبد الحق رند اور ظہیر ولد کبیر علی کے نام سے ہوئی۔ دونوں کا تعلق سندھ سے بتایا گیا ہے۔

حملے کے محرکات تاحال واضح نہیں ہوسکے اور کسی کی جانب سے فوری طور پر اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔