کیچ: سی پیک روٹ پر حملے میں دشمن کے دو اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوئے۔بی ایل ایف

329

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گھرام بلوچ نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے پندرہ اور سولہ اگست کی رات بارہ بجے شاپک میں بارگ پہاڑی پر قائم قابض پاکستانی فوجی کیمپ کے تین مورچوں کو بیک وقت نشانہ بنایا۔پندرہ منٹ جاری رہنے والے حملے میں جدید و بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا جس سے دشمن کے دو اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوئے۔

ترجمان نے کہاکہ بلوچ قوم کے سرمچار اپنے مادر وطن کے لئے جان کا نذرانہ دیکر دشمن کو ہر محاذ پر شکست سے دو چار کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ بلوچ سرمچاروں کی طاقت بلوچ عوام ہے جن کی مدد سے تنظیم ایک مکمل طاقت بن چکی ہے جو ہر میدان میں دشمن پر کاری ضرب لگا کر بھسم کررہی ہے۔ وہ وقت دور نہیں دنیا کے نقشے پر بلوچستان ایک آزاد ملک کی صورت میں نمودار ہوگا۔

ترجمان نے کہاکہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ریاستی فورسز کے مکمل انخلاء تک دشمن فورسز پر حملے جاری رہیں گی۔