کولواہ حملے میں دشمن کا ایک اہلکار ہلاک تین زخمی ہوئے۔ بی ایل ایف

266

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے کولواہ کنیچی میں قائم قابض پاکستانی فوجی کیمپ پر حملہ کیا ہے۔

ترجمان نے کہاکہ تین اگست کی شام چھ بجے سرمچاروں نے کنیچی میں قابض پاکستانی فوج کے کیمپ پر بھاری و جدید ہتھیاروں سے حملہ کیاہے، حملے میں دشمن فوج کا ایک اہلکار ہلاک اور تین شدید زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ بی ایل ایف جدید جنگی حکمت عملیوں پر کار بند رہ کر دشمن کو ہر محاذ پر شکست سے دو چار کررہی ہے، اپنے شکست کو چھپانے کے لئے دشمن عام آبادیوں پر یلغار کرتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ دشمن جدید ہتھیاروں سے لیس ہونے کے باوجود بلوچ سرمچاروں کے قومی جذبے کے سامنے شکست سے دوچار ہو کر بھاگنے کا راستہ ڈھونڈتی ہے لیکن بلوچستان کی سر زمین سے واقف ساتھی ہر مقام پر دشمن کی نقل و حرکت پر نظر رکھ کر ان کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور پاکستانی فورسز کی انخلاء تک دشمن پر حملے جاری رکھیں گی۔