ورلڈ بلوچ آرگنائزیشن کے جانب سے اقوام متحدہ کے ہیومن رائٹس کونسل یو این ایچ سی آر کی 37 ویں سیشن کے موقع پرسویئزرلینڈ کے شہر جنیوا میں بلوچستان میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف اشتہاری مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔
دی بلوچستان پوسٹ کے نمائندے کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں ورلڈ بلوچ آرگنائزیشن کی جانب سے مختلف بسوں، میڑو اور ٹرامز پر بلوچستان میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے کے لیے اشتہارات آویزاں کئے گئے ہیں۔
مہم کا آغاز اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کی سالانہ اجلاس کے پہلے سیشن کے موقع پر کیا گیا ہے یو این آیچ آر سی کے اس سالانہ اجلاس میں دنیا بھر سے متعدد ممالک اور این جی اوز کے نمائندے شرکت کرتے ہیں ایسے موقع پر جنیوا میں مہم کا آغاز انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
اس سے قبل ورلڈ بلوچ آرگنائزئشن کے جانب سے بلوچستان میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف لندن، مانچسٹر اور نیویارک میں بھی بڑے پیمانے پر اشتہاری مہم چلائی گئی ہیں۔