بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ شب کیچ کے علاقے ہوشاپ میں قابض پاکستانی فوج کے کیمپ کو ایک حملے میں نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ ہوشاپ، دمب کے مقام پر قائم دشمن فوج کے کیمپ پر سرمچاروں نے راکٹوں و دیگر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، تیس منٹ تک جاری رہنے والے حملے میں دشمن فوج کے کم از کم دو اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ دشمن کو مالی نقصانات کا بھی سامنا کرنا پڑا۔
ترجمان نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ آزاد بلوچ وطن کے حصول تک دشمن سے جنگ جاری رہیگی۔