آواران اور خاران حملوں کی زمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

296

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے آواران اور خاران میں قابض پاکستانی فورسز کو دو مختلف حملوں میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دو اہلکار ہلاک جبکہ تین زخمی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ کل شام پانچ بجے آواران کے علاقے کولواہ، کنیچی میں قائم دشمن پاکستانی فوج کی چوکی پر سرمچاروں نے پہلے اسنائپر سے نشانہ کرکے ایک فوجی اہلکار کو ہلاک کیا، بعد میں چوکی پر جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا، حملے میں مزید ایک فوجی اہلکار زخمی جبکہ فوجی چوکی کو بھی نقصان پہنچا۔

ترجمان نے کہا کہ ایک اور حملے میں سرمچاروں نے کل رات سات بجے خاران کے علاقے پتکن میں ریکمی پل کے مقام پر قائم قابض پاکستانی فوج کی چوکی پر بھاری و جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا، حملے میں دشمن کے ایک اہلکار ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ ان حملوں کی زمہ داری قبول کرتی ہے، بلوچ سرزمین کی آزادی تک دشمن فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔