بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے تمپ میں ایک حملے میں قابض پاکستانی فوج کے دو اہلکار ہلاک اور تین زخمی کردیئے۔
ترجمان نے کہاکہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ شب تمپ کے علاقے ملانٹ میں پاکستانی فوج کے کیمپ پر دو اطراف سے راکٹ اور دیگر بھاری و خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ سرمچاروں نے دشمن فوج پر راکٹ کے متعدد گولے داغے جس کے نتیجے میں کم از کم دو دشمن اہلکار موقع پر ہلاک اور تین زخمی ہوگئے جبکہ دشمن کو مزید جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔
جیئند بلوچ نے کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض پاکستانی فوج کے بلوچستان سے مکمل انخلاء تک ہماری کارروائیاں جاری رہینگے۔