پسنی: خواتین مظاہرین نے کیسکو عملے کو دفتر میں احتجاجاً بند کردیا

332

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے تحصیل پسنی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف خواتین کا احتجاج

خواتین مظاہرین نے کیسکو کے عملے کو دفتر میں بند کرکے تالے لگا دیے۔

مظاہرین نے کہاکہ پسنی میں آئے روز کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے صارفین کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ہے۔

خواتین نے کیسکو عملے کو بند کرکے دفتر کو تالا لگا دیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ رات بھر کیسکو کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے وہ تنگ آگئے ہیں اور شہر میں بجلی بلوں کی ادائیگی ہونے کے باوجود کیسکو صارفین کو تنگ کرنے سے باز نہیں آتی۔

مظاہرین نے کہاکہ اگلے مہینے رمضان شریف ہے اور بجلی طویل بندش سے انہیں مزید پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اگر کیسکو بجلی فراہم نہیں کرسکتا تو دفتر کو بند کرے۔ یہاں 12 سے 18 گھنٹے لوڈشیڈنگ سے ہم ذہنی طور پر بیمار ہوچکے ہیں۔