چمن: حافظ حمد اللہ پر حملہ

285

بلوچستان کے علاقے چمن میں میزئی اڈہ طور پل کے مقام پر جمیعت علمائے اسلام (ف) کے رہنما پر حملہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چمن میں نامعلوم افراد نے حافظ حمداللہ کی گاڑی پر فائرنگ کی، یہ فائرنگ پانچ منٹ تک جاری رہی۔ تاہم، گاڑی بم پروف ہونے کی وجہ سے جے یو آئی رہنما حملے میں محفوظ رہے۔

ان کے صاحبزادے حافظ خلیل نوری نے تصدیق کی ہے حافظ حمداللہ حملے میں محفوظ رہے ہیں۔

خیال رہے کہ حافظ حمد اللہ پر یہ پہلا حملہ نہیں ہے، اس سے قبل ستمبر 2023 میں بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ہونے والے دھماکے میں جمعیت علماء اسلام کے رہنما حافظ حمد اللہ سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے تھے۔