بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے کیچ کے علاقوں تربت اور زامران میں دو مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج کو نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ شب بی ایل اے کے سرمچاروں نے تربت شہر میں تعلیمی چوک کے مقام پر دشمن فوج کو گرنیڈ لانچر کے ذریعے گولے داغ کر نشانہ بنایا، دھماکوں کے نتیجے میں چوکی کے باہر موجود ایک اہلکار موقع پر ہلاک اور تین اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔
ترجمان نے کہا کہ ایک اور کارروائی میں گذشتہ روز بی ایل اے کے سرمچاروں نے زامران کے علاقے ساہ دیم میں چھ بجے کے قریب قابض پاکستانی فوج کے پوسٹ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے میں پوسٹ کے حفاظتی چوکی پر موجود ایک اہلکار ہلاک ہوگیا جبکہ دشمن کو مزید جانی و مالی نقصانات کا بھی سامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ بلوچستان سے قابض پاکستانی فوج کے مکمل انخلاء تک ہماری کارروائیاں جاری رہینگی۔