بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے آج زیارت کراس کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے ایک قافلے میں شامل چار گاڑیوں کو ایک حملے میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں قابض فوج کی ایک ٹرک سمیت دو گاڑیاں براہِ راست حملے کی زد میں آ کر تباہ ہوگئیں۔ سرمچاروں نے قابض فوج کے 18 اہلکاروں کو ہلاک کرکے ان کا اسلحہ ضبط کرلیا، جبکہ قابض فوج کے 5 اہلکار زخمی حالت میں بھاگ نکلے۔ بلوچ لبریشن آرمی کا ‘فتح اسکواڈ’ اس کارروائی میں شامل تھا۔
ترجمان نے کہاکہ سوراب کے علاقے ہاجیکہ میں بلوچ لبریشن آرمی کے اسپیشل ٹیکٹیکل آپریشنز اسکواڈ (ایس ٹی او ایس) نے بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے ریموٹ کنٹرول دھماکے میں قابض فوج کو نشانہ بنایا، جس میں دشمن کی ایک گاڑی مکمل تباہ ہو گئی جبکہ 7 اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
ترجمان نے کہاکہ ان حملوں میں مجموعی طور پر 25 دشمن اہلکار ہلاک ہوگئے۔ بلوچ لبریشن آرمی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ ان کارروائیوں کی مکمل تفصیلات تنظیم کے آنے والے ہفتہ وار تفصیلی بیان میں شائع کی جائیں گی۔
















































