تربت اور گوادر میں بم حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

424

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے تربت اور گوادر میں دو حملوں میں قابض پاکستانی فوج اور ایک دوشمن آلہ کار کو دستی بم حملوں میں نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ شب بی ایل اے کے سرمچاروں نے تربت شہر میں تعلیمی چوک کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے اہلکاروں کو اس وقت دستی بم حملے میں نشانہ بنایا جب وہ چوکی کے قریب جمع تھے، دھماکے کے نتیجے میں چار دشمن اہلکار زخمی ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ ایک اور کارروائی میں 17 دسمبر 2023 کی رات بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گوادر شہر میں بلوچ وارڈ میں قابض پاکستانی خفیہ اداروں کے آلہ کار کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا۔ مذکورہ آلہ کار بھیس بدل کر حمام کے دکان کی آڑ میں مخبری کا کام سرانجام دے رہا تھا۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی مذکورہ دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ آزاد وطن کے حصول تک قابض پاکستانی فوج اور اس کے شراکت داروں پر ہمارے حملے جاری رہینگے۔