زامران حملے میں پاکستانی فوج کے تین اہلکار ہلاک کردیئے – بی ایل اے

347

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے آج ایک حملے میں قابض پاکستانی فوج کے ایک پوسٹ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تین دشمن اہلکار ہلاک ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے زامران میں سادیم کے مقام پر قابض پاکستانی فوج پر راکٹ و دیگر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، حملے میں کم از کم تین دشمن اہلکار موقع پر ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ بلوچستان سے قابض پاکستانی فوج کے مکمل انخلاء تک ہماری کارروائیاں جاری رہینگی۔