بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سٹیلائیٹ فون کے ذریعے آواران میں فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ آج بروزجمعرات سرمچاروں نے آواران کولواہ کے علاقے کنیچی میں پاکستانی آرمی کیمپ پر تین راکٹ فائر کرنے کے ساتھ بھاری و خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔
حملے میں پانچ فوجی ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔
اسی طرح آواران کے علاقے پیراندر میں کورڈاٹ کے مقام پر قائم فوجی چیک پوسٹ پر راکٹ اور خود کار ہتھیاروں سے حملہ کرکے قابض فوج کو جانی ومالی نقصان پہنچایا۔
یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔