بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے ایک نوجوان کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔
حراست بعد لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت شاہد ولد دلپل کے نام سے ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ نوجوان کو بدھ کی شب رات بارہ بجے تربت کے علاقے ڈکی بازار سے لاپتہ کیا گیا۔
خیال رہے کہ گذشتہ کئی دنوں سے تربت میں لوگوں کی جبری گمشدگی کے واقعات میں خاصا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اس دوران متعدد افراد کے جبری گمشدگی کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔
دوسری جانب تربت اور کوئٹہ سمیت دیگر علاقوں بلوچ طلباء کی جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاج کی جارہی ہے۔