ڈیرہ بگٹی پیر کوہ میں گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی آر جی

284

بلوچ ریپبلیکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پیر کوہ سے سوئی جانے والے قطر گیس پائپ لائن کو اڑانے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔

بی آر جی کے ترجمان نے کہا کہ آج رات ضلع ڈیرہ بگٹی پیر کوہ سوئی جانے والے قطر کی گیس پائپ لائن کو بی آر جی کے سرمچاروں نے دھماکہ خیز مواد نصب کرکے تباہ کردیا۔

ترجمان دوستین بلوچ نے کہا ہماری اس طرح کی کاروائی بلوچستان کی ازادی تک جاری رہیں گے۔