تحصیل لونی کے علاقے کلی بختیارخان میں مسلح افراد نے بدھ کی شب رات گئے گھر میں گھس کر فائرنگ کی ۔
لیویز کے مطابق فائرنگ سے ایک شخص وزو ولد عیدو شیرانی مری جاں بحق ہوگیا مسلح افراد واردات کے بعد فرار ہوگئے۔
واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ بتایا جارہا ہے ۔لیویز نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے تفتیش اور ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔