بلوچستان کے علاقے شاہرگ سے آمدہ اطلاعات کے مطابق ایک شخص کو پاکستانی خفیہ اداروں نے گرفتاری کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دلیلو ولد وشو سکنہ شاہرگ، ہرنائی کو پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے تین روز قبل شاہرگ راستے سے جبری لاپتہ کیا، جو تاحال لاپتہ ہے ۔
لواحقین نے دلیلو کی جبری گمشدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔