بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر سے اطلاعات ہیں کہ گذشتہ روز ایک شخص نے خودکشی کرلی ہے۔
خودکشی کرنے والے شخص کی شناخت ملک ولد عبدالغفور کے نام سے ہوئی ہے۔
واقعہ ساحلی شہر گْوادر کے تحصیل جیونی کے مقام پر پیش آیا ہے۔ جہاں مذکورہ نوجوان نے اپنے گلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
تاہم خودکشی کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔
خیال رہے کہ بلوچستان بھر میں خودکشی کے واقعات روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ہورہے ہیں۔
رواں ہفتے یہ خودکشی کا تیسرا واقعہ ہے اس سے قبل ضلع آواران اور کوئٹہ میں بھی دو خودکشی کے اطلاعات دی بلوچستان پوسٹ کو موصول ہوئی ہیں۔