کوئٹہ، خاتون سمیت مزید 2 افراد میں کانگو وائرس کی تصدیق

455

کوئٹہ میں خاتون سمیت 2افراد میں کانگو وائرس کی تصدیق ہو گئی۔

ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ مریضوں میں 22 سالہ میر حمزہ کو 2 روز قبل ناک منہ سے خون آنے کی شکایت پر فاطمہ جناح ہسپتال لایا گیا تھا، متاثر مریض ڈرائیور ہے جس کا تعلق کوئٹہ سے ہےجبکہ دوسری مریضہ 30 سالہ نصیبہ کا تعلق بلوچستان کے ضلع لورالائی سے ہے۔

رواں سال کانگو سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 33 ہوگئی جن میں سے 10 جاں بحق ہوئے گئے ہیں۔