تربت کے علاقے ناصر آباد میں جمعرات کی شب مسلح افراد نے پاکستانی فورسز پر فائرنگ کے بعد چوکی کو دستی بم سے نشانہ بنایا۔
واقعہ کے بعد فورسز کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ کا گھیراؤ کی جبکہ اس دوران فورسز نے شدید فائرنگ کی۔ تاہم حکام نے اس حوالے کوئی موقف پیش نہیں کی ہے۔
واضح رہے کہ اگست میں بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فورسز اور ان کی حمایت یافتہ افراد پر حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
آج دارالحکومت کوئٹہ میں دو مخلتف دھماکوں میں فورسز اور پاکستانی پرچم کے دکان کو نشانہ بنایا گیا۔