خاران دھماکے اور فائرنگ
دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک رپورٹ کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے خاران میں قائم فورسز چوکی پر حملہ کیا .
اطلاعات کے مطابق حملہ آوروں اور فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
اطلاعات کے مطابق اب تک تین دھماکوں کی آواز بھی سنی گئی ہے جبکہ فورسز نے قریبی گلیوں اور راستوں کو سیل کر کے تمام آمد و رفت مکمل بند کیا ہوا ہے۔
یاد رہے آج چیف جسٹس محمد نور مسکان زئی خاران کے دورہ پر آئے ہوئے ہیں۔