مشکے: پاکستانی فوج کی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

313

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل ایف کے سرمچاروں نے مشکے کے علاقے منگلی میں اکتیس جولائی کی صبح گیارہ بجے قابض فوج کی چوکی پر حملہ کیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ سرمچاروں نے منگلی میں دشمن فوج کی چوکی کے باہر موجود ایک اہلکار کو اسنائپر رائفل سے نشانہ بنایا اور چوکی پر راکٹوں اور خودکار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے میں دو اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔