معروف نیٹ فلکس سیریز ’بریکنگ بیڈ‘ کے اداکار آر جے مِٹے 34 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

16

امریکی اداکار آر جے مِٹے 34 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، ان کے نمائندوں نے پیر 12 اکتوبر کو ان کی موت کی تصدیق کردی ہے۔

ق آر جے مِٹے کو معروف امریکی ٹیلی ویژن سیریز بریکنگ بیڈ میں والٹر وائٹ جونیئر (والٹ جونیئر) کا کردار ادا کرنے سے عالمی شہرت حاصل ہوئی تھی۔ وہ سیریز کے پانچوں سیزنز میں نظر آئے، جو 2008 سے 2013 تک نشر ہوئے۔

واضح رہے کہ آر جے مِٹے کو دماغی فالج “سیریبرل پالسی” کا سامنا تھا اور ان کے مشہور کردار والٹر وائٹ جونیئر کو بھی یہی کیفیت لاحق تھی۔

اداکاری کے علاوہ وہ معذور افراد کے حقوق، شمولیت اور تفریحی صنعت میں ان کی بہتر نمائندگی کے لیے بھی سرگرم رہے۔