بلوچستان کے ضلع کیچ سے اطلاعات ہیں کہ پاکستانی فورسز نے گذشتہ روز ایک طالب علم کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔
لاپتہ ہونے والے طالب علم کی شناخت شاہد ولد چار شمبے کے نام سے ہوئی ہے جو کولواہ مادگ کلات کا رہائشی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے مذکورہ طالب علم کو فورسز نے کیچ کے مرکزی شہر تربت سے کولواہ بس اڈے سے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز فورسز نے کیچ کے مختلف علاقوں سے چار نوجوان کو جبری لاپتہ کیا۔