کیچ: کلبر اور گردونواح میں گزشتہ روز سے فوجی آپریشن جاری

1

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے کلبر اور اس کے گردونواح میں گزشتہ روز سے فوجی آپریشن جاری ہے، جس میں پیدل فوج کے اہلکار بھی حصہ لے رہے ہیں۔ آپریشن کے دوران مختلف علاقوں میں فوجی اہلکاروں کی زمینی نقل و حرکت جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق آپریشن کا سلسلہ گزشتہ روز شروع ہوا تھا اور تاحال جاری ہے۔ کارروائی میں پیدل فوج کی شمولیت کے باعث مختلف مقامات پر زمینی سطح پر سرگرمیاں دیکھنے میں آ رہی ہیں۔

تاحال آپریشن کے دوران کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ حکام کی جانب سے آپریشن کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکے۔