شیرانی: لاپتہ دو کمسن لڑکوں کی لاشیں برآمد

101

شیرانی شاکر ہوٹل کے قریب پہاڑی جنگل سے لاپتہ ہونے والے دو کم سن چرواہے بچے مردہ حالت میں برآمد

بلوچستان کے ضلع شیرانی میں شاکر ہوٹل کے قریب پہاڑی جنگل سے گزشتہ روز عصر کے وقت لاپتہ ہونے والے دو کم سن چرواہے بچے آج صبح مردہ حالت میں مل گئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق بچوں کی لاشوں کے قریب سے گرنیڈ یا گولے جیسی ایک مشکوک چیز بھی برآمد ہوئی ہے تاہم تاحال بچوں کی موت کی اصل وجہ معلوم نہیں ہو سکی اور نہ ہی اس حوالے سے حتمی تصدیق سامنے آئی ہے۔

جاں بحق ہونے والے بچوں میں ایک کی شناخت یتیم علی خان جبکہ دوسرے کی جمعہ گل کے بیٹے کے نام سے ہوئی ہے، دونوں بچوں کا تعلق بیٹنی قبیلے سے بتایا جاتا ہے۔