ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں ایم ایٹ شاہراہ پر کلگ کراس کے مقام پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا، جس کی شناخت آصف ولد برکت، سکنہ بلیدہ، کے نام سے ہوئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق کلگ کراس سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی، جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔ بعد ازاں مقتول کی شناخت آصف ولد برکت کے نام سے ہوئی، جو بلیدہ کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔
واقعے سے متعلق مزید تفصیلات اور قتل کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔



















































