بلوچستان: چار افراد جبری لاپتہ،ایک بازیاب

0

بلوچستان کے مختلف علاقوں سے چار افراد کی جبری گمشدگی کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ کراچی کے علاقے لیاری سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان تقریباً چار ماہ بعد بازیاب ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گوادر کے علاقے کلدان سے 25 سالہ ولید بلوچ ولد مراد بخش کو 9 اکتوبر 2026 کی شب 12 بجے گھر سے پاکستانی فورسز نے حراست میں لے کر جبری طور پر لاپتہ کردیا۔

دوسرے واقعے میں چاغی کے علاقے کلی سردار سے 25 سالہ نثار ملنگ ولد محمد ابراہیم کو 8 اکتوبر 2026 کی صبح 9 بجے ایف سی اہلکاروں نے جبری طور پر لاپتہ کیا۔

اسی روز چاغی ہی کے علاقے کلی پیر محمد سے 25 سالہ محمد آصف ولد خالق داد کو بھی ایف سی اہلکاروں نے رات 12 بجے جبری طور پر لاپتہ کیا۔

جبکہ چاغی کے علاقے کلی ہارون سے 23 سالہ حافظ زبیر احمد ولد حافظ علی احمد کو 3 اکتوبر 2026 کی صبح 4 بجے ایف سی اہلکاروں نے جبری طور پر لاپتہ کیا۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے لیاری سے تعلق رکھنے والے شاہ زیب ولد صمد، جنہیں یکم جون 2026 کو جبری طور پر لاپتہ کیا گیا تھا، 7 اکتوبر 2026 کو ضلع لسبیلہ کے علاقے اوتھل سے بازیاب ہوگئے۔