دالبندین: مسلح افراد نے کسٹمز اہلکار سمیت پانچ مسافروں کو اغوا کر لیا

145

کوئٹہ سے دالبندین جانے والی مسافر بس چارسَر کے مقام پر خراب ہونے کے بعد نامعلوم مسلح افراد نے کسٹمز اہلکار محمد ابراہیم ڈومکی سمیت پانچ افراد کو اغوا کر لیا۔

کسٹمز اہلکار کا تعلق ضلع جعفرآباد سے ہے اور وہ ڈیوٹی پر جانے کے لیے بس میں سوار تھے۔ ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے مسافروں کے شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد محمد ابراہیم ڈومکی اور چار دیگر مسافروں کو اپنے ہمراہ نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔