پنجگور کے ایڈیشنل سیشن جج اسداللہ رئیسانی کو بازیاب کرالیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انہیں ہفتے کی دوپہر گدر کے قریب چھوڑ دیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج اسداللہ رئیسانی کو بدھ کے روز کوئٹہ سے پنجگور جاتے ہوئے سوراب کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے مبینہ طور پر اغوا کرلیا تھا۔
ان کی رہائی کی تصدیق ایک قریبی دوست نے کی ہے۔













































