بارکھان کے علاقے سراتی سے 10 افراد کی لاشیں برآمد

331

بلوچستان کے علاقے بارکھان میں سراتی کے مقام سے 10 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جنہیں بی ایچ او راڑہ شم منتقل کر دیا گیا ہے۔

لاشوں سے ملنے والے شناختی کارڈز کے ذریعے 10 افراد کی شناخت ضلع کوہلو کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے طور پر ہوئی ہے۔ ان میں پائندہ خان ولد تبو خان، حسن ولد عمر خان، شیر محمد ولد بنی بخش، اقبال ولد نواب خان، مزار خان ولد مہر داد خان، دین محمد ولد در محمد، گہر ولد دین محمد، وزیر خان ولد نواره خان، دامر بخش ولد خدا بخش اور سید خان ولد امیر شامل ہیں۔

لاشوں کی شناخت کے حوالے سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق، تمام 10 افراد کی شناخت ہو چکی ہے۔

امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ لاشیں پاکستان میں زیرِ حراست جبری طور پر لاپتہ کیے گئے افراد کی ہو سکتی ہیں۔ تاہم، اس حوالے سے تاحال مزید معلومات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔