کچھی میں اسنائپر ٹیم نے پاکستانی فوجی اہلکار کو ہلاک کر دیا۔ بی آر جی

14

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ آج ایک سنائپر ٹیم نے بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے سنی شہر میں قابض پاکستانی فورسز کے مرکزی کیمپ میں ڈیوٹی پر مامور ایک فوجی اہلکار کو نشانہ بناکر موقع پر ہی ہلاک کر دیا۔

ترجمان کے مطابق حملے کے بعد حواس باختہ دشمن فوج نے حسب معمول مارٹر اور بھاری ہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ شروع کی۔ تاہم سرمچار ہدف حاصل کرنے کے بعد بحفاظت نکل کر اپنے ٹھکانوں پر پہنچ گئے۔

ترجمان نے کہاکہ اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بی آر جی قبول کرتی ہے اور اس طرح کے کاروائیاں بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رہیں گے۔