افغانستان کے سابق امریکی سفیر زلمے خلیل زاد نے کہنا ہے کہ پاکستان افغان شہریوں کو طالبان حکومت کے خلاف لڑنے کے لیے مسلح کر رہا ہے، جبکہ اب پاکستانی فوج کی جانب سے افغانوں کو پاکستان مخالف آزادی پسندوں کے خلاف لڑنے کے لیے بھرتی کرنے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔ ان کے بقول، ان پیش رفتوں کے باعث پاکستان اور افغانستان کے تعلقات مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے۔
زلمے خلیل زاد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں ان اطلاعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر یہ رجحان جاری رہا تو دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان پہلے سے کشیدہ تعلقات مزید بگڑ سکتے ہیں۔


















































