سوراب: پاکستانی فوج اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات

112

بلوچستان کے ضلع سوراب کے علاقے گدر میں آج صبح سے پاکستانی فوج اور بلوچ آزادی پسندوں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری رہنے کی اطلاعات ہیں، جبکہ اطلاعات کے مطابق ان جھڑپوں کے دوران پاکستانی فورسز کو جانی نقصانات بھی اٹھانا پڑے ہیں۔

مقامی اطلاعات کے مطابق علاقے میں فائرنگ کے تبادلے کا سلسلہ صبح سے جاری ہے۔ تاہم، جھڑپوں کی وجوہات، ان میں شریک فریقین کی درست تعداد اور جانی نقصانات کی تفصیلات فوری طور پر آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی ہیں۔

تاحال حکام کی جانب سے واقعے کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیا گیا۔