بلوچ ریپبلکن گارڈز ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو بھیجے گئے بیان میں کہا ہے کہ 25 نومبر کی رات بی آر جی کے سرمچاروں نے بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے ڈھاڈر میں ایک پل کو دھماکہ خیز مواد نصب کرکے دھماکے سے تباہ کردیا۔
دوستین بلوچ نے کہا کہ اس موقع پر تنظیم کے سرمچاروں نے ڈھاڈر میں جاسوسی کے لیے نصب ایک ٹیلی کمیونیکیشن ٹاور کو بھی دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا۔
بی آر جی ترجمان کےمطابق گزشتہ شب بی آر جی کے سرمچاروں نے ڈھاڈر میں کوئٹہ-کراچی ہائی وے پر ناکہ بندی کرکے کافی دیر تک آنے جانے والی گاڑیوں کی مکمل تلاشی لی، اس دوران سرمچاروں نے چار مشکوک افراد کو گرفتار کرکے تفتیش کے لیے اپنے ساتھ لے گئے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ان کارروائیوں کی ذمہ داری تنظیم بی آر جی قبول کرتی ہے اور اس طرح کی کارروائیاں بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رہیں گی۔


















































