بلوچستان کے مختلف علاقوں سے ایک شخص کے جبری لاپتہ اور تین افراد کی بازیابی کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق کیچ کے علاقے سری کلک گورکوپ سے 16 سالہ طالب علم شاہ بخش بابو ولد بابو کو 25 جولائی 2026 کو شام 3 بجے گھر سے فرنٹیئر کور (ایف سی) اہلکاروں نے حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کردیا۔
دوسری جانب تین افراد کی بازیابی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ نجیب اللہ بلوچ ولد سرور بلوچ، سکنہ کوئٹہ، کو 7 جولائی 2026 کو جبری طور پر لاپتہ کیا گیا تھا، جو 25 اگست کو کوئٹہ سے بازیاب ہوگئے۔
اسی طرح خدا بخش ولد دلوش سکنہ گڈانی، حب چوکی، کو 2 فروری 2026 کو لاپتہ کیا گیا تھا، جو 28 اگست کو کراچی کی سینٹرل جیل سے بازیاب ہوئے۔
پنجگور کے علاقے سراوان سے حسنین امداد ولد امداد بلوچ کو 21 اگست 2026 کو لاپتہ کیا گیا تھا، جو 25 اگست کو پنجگور سے بازیاب ہوگئے۔


















































