پنجگور کے علاقے چیدگی سے پانچ افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جنہیں شناخت اور ضروری قانونی کارروائی کے لیے ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق برآمد ہونے والی لاشوں میں سے ایک کی شناخت پیر جان ولد کچکول کے نام سے ہوئی ہے، جنہیں رواں سال 10 جون کو پاکستانی فورسز نے جبری طور پر لاپتہ کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق دیگر لاشوں کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی۔ علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والی پانچوں لاشیں ان افراد کی ہیں جو پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا شکار ہوئے تھے، تاہم اس حوالے سے مزید تصدیق اور شناخت کا عمل جاری ہے۔
واضح رہے کہ حالیہ عرصے کے دوران بلوچستان کے مختلف اضلاع سے متعدد لاشیں ملنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں بعض کی شناخت جبری طور پر لاپتہ کیے گئے افراد کے طور پر ہوئی ہے۔

















































