بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بل نگور میں نامعلوم مسلح افراد نے زیرِ تعمیر تربت، بل نگور روڈ کی تعمیراتی کمپنی صالح ٹیکنو انٹرپرائزز کے مرکزی کیمپ پر حملہ کرکے بھاری مشینری اور گاڑیوں کو آگ لگا دی۔
پولیس کے مطابق واقعہ رات تقریباً 8 بجے بل نگور کے علاقے مچات میں پیش آیا، جہاں مسلح افراد نے کمپنی کے کیمپ کو گھیرے میں لینے کے بعد وہاں موجود بھاری مشینری اور گاڑیوں کو نذرِ آتش کردیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق مسلح افراد رات گئے کیمپ میں داخل ہوئے اور وہاں موجود مشینری و گاڑیوں کو آگ لگا دی، جس کے نتیجے میں کمپنی کو کروڑوں روپے کا مالی نقصان پہنچا۔
تاہم واقعہ میں ملوث افراد کے حوالے تاحال کوئی تفصیلات سامنے آسکے ہیں۔



















































