کوئٹہ: دو خواتین اور کمسن بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے چار افراد جبری لاپتہ

60

کوئٹہ کے علاقے گشکوری ٹاؤن سے دو خواتین اور دو کمسن بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے چار افراد کو جبری طور پر لاپتہ کیے جانے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 19 اگست 2026 کو علی الصبح تقریباً 4 بجے گشکوری ٹاؤن، کوئٹہ سے مستونگ کے رہائشی خاندان سے تعلق رکھنے والے چار افراد کو سی ٹی ڈی اور ایف سی اہلکاروں نے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کر دیا۔

لاپتہ افراد میں 27 سالہ عمیرہ دختر عبدالرسول اور 28 سالہ نجما دختر عبدالرسول شامل ہیں، جو دونوں گھریلو خواتین ہیں۔ ان کے ساتھ 8 سالہ پریسا دختر شہداد اسماعیل، جو مونٹیسوری کی طالبہ ہے، اور ڈیڑھ سالہ زاکر ولد عبد الحق بھی لاپتہ ہیں۔