کیچ: چار افراد پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ

162

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں چار افراد کو پاکستانی فورسز کی جانب سے حراست میں لیے جانے کے بعد لاپتہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، گزشتہ روز تمپ کے علاقے نہنگ ندی میں مچھلی کا شکار کرنے والے چار افراد کو پاکستانی فورسز نے حراست میں لیا، جس کے بعد سے ان کے بارے میں کوئی معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔

لاپتہ ہونے والے افراد کی شناخت جاوید ولد عظیم، مقبول ولد نعمت اللہ، مجیب ولد لال بخش اور توفیق ولد فیصل کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق، مذکورہ افراد نہنگ ندی میں مچھلی کا شکار کر رہے تھے کہ اس دوران پاکستانی فورسز نے انہیں حراست میں لے لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حراست کے بعد سے چاروں افراد لاپتہ ہیں۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے واقعات گزشتہ کئی دہائیوں سے رپورٹ ہورہے ہیں۔ لاپتہ افراد کے اہلِ خانہ اپنے پیاروں کی بازیابی اور جبری گمشدگیوں کے خاتمے کے لیے مختلف مواقع پر احتجاج کرتے رہے ہیں۔