یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہاکہ سرمچاروں نے 8 اگست شام 7:30 ڈھاڈر کے قریب سنی روڈ پر صبری کے مقام میں قائم پل کو دھماکہ خیز مواد کے ذریعے تباہ کر دیا جس کے نتیجے میں پل مکمل طور پر ناکارہ ہو گیا۔ اس کارروائی سے دشمن کی لاجسٹک رسد اور نقل و حرکت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ مذکورہ پل قابض پاکستانی فوج کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر فوجی رسد نقل و حمل اور آپریشنل مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا تھا، جو اب مکمل طور پر منقطع ہو چکا ہے جس کی ذمہ داری ہماری تنظیم یو بی اے قبول کرتی ہے
انہوں نے کہاکہ ہمارے اس طرح کے حملے آزاد بلوچستان کے حصول تک جاری رئینگے۔













































