ڈاکٹر اللہ نذر اور بشیر زیب ہم سے بہتر اور منظم کام کررہے ہیں – وحید بلوچ، سابق چیئرمین بی ایس او

1

جب ہم اسمبلیوں میں گئے تو ہمیں کوئی تجربہ نہیں تھا۔ اسی طرح جب خیر جان پہاڑوں پر گیا تو اس کو بھی تجربہ نہیں تھا لیکن آج ڈاکٹر اللہ نذر اور بشیر زیب پہاڑوں پر گئے ہیں ہم سے بہتر اور زیادہ کام کررہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (بی ایس او) کے سابق چیئرمین وحید بلوچ نے شمس الدین شمس کے ساتھ ایک پوڈکاسٹ میں کیا۔

سابق چیئرمین نے بی ایس او کی پارلیمانی سیاست اور حق خود ارادیت و حق مختاری جیسے نکات کو شامل کرنے والے حوالے سے بھی گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ ‘ہر طرح سے جہد’ کرنے کے نام پر یہ سب کیا گیا تاہم اس وقت نہ ہمیں پارلیمانی سیاست کا تجربہ تھا اور نہ ہی پہاڑوں پر جہد کرنے کا تھا۔

وحید بلوچ نے کہا کہ آج بی ایس او کو تجربہ ہوچکا ہے۔ جس چیز کو ہم نہیں کرسکیں آج بشیر زیب اور اللہ نذر کررہے ہیں اور ہمارے روایتی سیاستدانوں سے زیادہ بہتر اور منظم انداز میں کررہے ہیں جبکہ دوسری جانب کہا جارہا تھا کہ ہم پارلیمنٹ کو اپنی جہد کی خاطر استعمال کررہے ہیں وہ چیز نیچے چلی گئی ہے۔ اس میں ایسی کوئی بات نہیں بچی ہے کہ میں کہہ سکوں کہ پارلیمنٹ ہماری قومی تحریک یا سیاست کی کوئی شکل و صورت ہوسکتی ہے۔

وحید بلوچ نے بی ایس او کی سیاست، اس کے ٹوٹنے کے اسباب و وجوہات سمیت اپنے سیاسی سفر کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو کی۔