خاران سے مسلح افراد نے تین کسٹم اہلکاروں کو حراست میں لے لیا ہے۔
واقعہ گذشتہ روز دالی کے مقام پر پیش آیا جہاں مسلح افراد نے ناکہ بندی کے دوران تین کسٹم اہلکاروں کو حراست میں لیا۔
واقعے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے تاہم مذکورہ علاقے میں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں۔



















































