تربت: دو افراد جبری لاپتہ

41

تربت کے مختلف علاقوں سے دو افراد کے جبری لاپتہ کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 26 اگست 2026 کی رات تقریباً 2 بجے کیچ دشت کنچتی کے رہائشی حیات ولد سبزل کو پاکستانی فورسز نے گھر سے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا۔ حیات عمان میں دکانداری کا کام کرتے ہیں۔

دوسری جانب تربت کے علاقے چاہ سر سے سلمان ولد واحد کو بھی گزشتہ رات تقریباً 2 بجے گھر سے پاکستانی فورسز نے حراست میں لے کر لاپتہ کیا۔

ذرائع کے مطابق حیات کے جبری گمشدگی میں سی ٹی ڈی، ایف سی اور ایم آئی کے اہلکار ملوث ہیں۔