گوادر: 84 سالہ بزرگ کسان محمد بلوچ جبری طور پر لاپتہ

133

بلوچستان کے ضلع گوادر کے علاقے پانوان جیونی سے ایک 84 سالہ بزرگ شہری کی جبری گمشدگی کا کیس سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محمد بلوچ ولد حبش، سکنہ پانوان جیونی، گوادر، جو پیشے کے اعتبار سے کسان ہیں، کو 11 جولائی 2026 کو شام 4 بجے ان کے گھر سے پاکستانی فوج کے اہلکار اپنے ساتھ لے گئے، جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال گیارہ جولائی کو پانوان سے دو درجن شہری جبری گمشدگی کے شکار ہوئے ہیں جن میں بچے اور بزرگ شامل ہیں۔