منگچر: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں بیس سے زائد افراد حراست بعد نامعلوم مقام پر منتقل

266

پاکستانی فورسز نے چھاپہ مارتے ہوئے مختلف مقامات سے متعدد افراد کو تشدد کے بعد اپنے ہمراہ لے گئے۔

بلوچستان کے ضلع قلات کے تحصیل منگچر سے اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز نے شہر کے مختلف مقامات پر کاروائی کرتے ہوئے چھاپے مارے اور شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

اطلاعات کے مطابق اس دوران پاکستانی فورسز نے بیس سے زائد شہریوں کو حراست میں لیکر اپنے ہمراہ نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے، جس کے بعد سے وہ منظرعام پر نہیں آسکے ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز مستونگ سے پاکستانی فورسز نے خاتون کو تین بچوں سمیت پانچ افراد کو حراست میں لیکر لاپتہ کردیا ہے جبکہ مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں کرفیو نافذ کرتے ہوئے آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اسی طرح مستونگ و قلات کے مختلف علاقوں میں بھی آپریشن کے اطلاعات ہیں جبکہ خضدار میں پاکستانی فورسز کی جانب سے آبادی پر شیلنگ کے باعث شہری جانبحق ہو گیا ہے۔