کوئٹہ: گیس کمپنی کی راشن و گاڑی ضبط

254

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے قریب مسلح افراد نے گیس فیلڈ پر راشن لیجانے والی گاڑی کو راشن سمیت تحویل میں لے لیا۔

کوئٹہ سے متصل ڈغاری کے علاقے میں گذشتہ روز مسلح افراد نے شاہراہ پر ناکہ بندی کے دوران کرکڑ (زرغون) گیس فیلڈ کیلئے راشن لیجانے والی ایک گاڑی کو اس وقت اپنی تحویل میں لیا جب وہ فیلڈ کی جانب راشن لے جارہے تھے۔

ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے گاڑی کے ڈرائیور کو بھی حراست میں لے لیا۔

واقعے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے تاہم ماضی میں بلوچ مسلح آزادی پسندوں کی جانب سے گیس فیلڈز اور ان کے رسد کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔